سندھ میں کورونا وائرس نے مزید 29جانیں لے لیں۔ مزید 2ہزار734افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔


سندھ میں کورونا وائرس نے مزید 29جانیں لے لیں۔  مزید 2ہزار734افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

سندھ میں کورونا وائرس نے مزید 29جانیں لے لیں۔  مزید 2ہزار734افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق  مہلک وائرس کا شکار ہو کر اب تک صوبے میں6ہزار 98 افراد کی جان جاچکی ہے۔ 3لاکھ92ہزار416افراد میں  کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس وقت  کورونا وائرس   سے متاثر  1ہزار312مریضوں کی حالت تشویش ناک اور  99وینٹی لیٹر پر ہیں۔ کراچی میں چو بیس گھنٹے کے دوران 2ہزار53افراد میں کورونا  وائرس کی تصدیق ہوئی۔ سب سے زیادہ 730کیس ضلع شرقی، ضلع وسطی میں 487،  ضلع جنوبی 300، ضلع غربی  میں 121اور  سب سے کم  110کیسز ملیر سے سامنے آئے۔ شہر میں اب تک 2 لاکھ66ہزار786افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔