گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے طاقت ور پاکستان پروگرا م کے تحت ایک لاکھ افرا د کو چھ ماہ تک راش فراہم کیا جائے گا۔ ضرورت مند افراد جلد رجسٹریشن کرالیں۔
راشن کے بیگز کی تقسیم کے عمل کی خود نگرانی کروں گا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی زیر صدارت گورنر ہاوس میں بلدیہ عظمی کراچی کے اسپتالوں اور طاقت ور پاکستان پروگرام پر اجلاس ہوا۔
گورنر سندھ نے کہا طاقت ور پاکستان پروگرام کے تحت ایک لاکھ افراد کو چھ ماہ تک راشن کی فراہمی کی جائے گی۔
ستائیس کلو کے راشن بیگ میں مختلف آئٹمز ہوں گے۔ راشن بیگ پانچ افراد پر مشتمل گھرانہ کے لحاظ سے ترتیب کیا گیا ہے۔
راشن کے بیگ گورنر ہاوس پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا ضرورت مند افراد جلد از جلد خود کو رجسٹر کرالیں۔
راشن بیگز کی تقسیم کے عمل کی وہ خود نگرانی کریں گے۔
گورنر سندھ نے کہا بلدیہ عظمی کراچی کے طبی مراکز خصوصا عباسی شہید اور سوبھراج اسپتالوں کی بہتری ترجیحات میں شامل ہے۔
طبی مراکز میں آنے والے ضرورت مند مریضوں کو بھی طاقت ور پاکستان کے تحت راشن دیا جائے گا۔