کشمیری عوام
سے اظہار یکجہتی کےلیے مختلف جماعتوں کی
جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔مقررین نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی سطح پر موثر
کوششیں کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حقوق انسانی کی تنظیموں کو کشمیر میں بہتا خون نظر کیوں نہیں آتا۔
بھارتی جارحیت کو دنیا کے سامنے اجاگر
کرنا ہوگا۔
تحریک انصاف
کے تحت یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے
کراچی میں انصاف ہائوس سے مزار قائدتک
ریلی نکالی گئی۔
گورنر سندھ
عمران اسماعیل کا کہنا تھا عالمی برادری کو کشمیریوں کا بہتا خون نظر نہیں آتا۔
آج پوری قوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
پیپلزپارٹی کے تحت مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے
لئے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔۔صوبائی
وزیر سعید غنی کا کہنا تھا حکومت کشمیریوں پر ظلم کے خلاف خاموش ہے
جماعت اسلامی
کے زیر اہتمام کراچی میں جیل چورنگی سے مزار قائد تک نکالی گئی۔ مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی اسد
اللہ بھٹواورامیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ریلی سے خطاب کیا۔
مسلم لیگ
ن ، لیبر ونگ سندھ کے زیر اہتمام
کراچی میں یوم کشمیرکانفرنس کا
انعقاد کیا گیا ۔ رہنماوں کاکہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے دور میں بھارت،، کشمیر
ہڑپ کرگیا۔ او آئی سی وزرا خارجہ اجلاس
میں مسئلہ کشمیر شامل نہیں کیا گیا
ایم کیوایم
پاکستان کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مرکزی آفس بہادرآباد سے متصل
پارک میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سربراہ ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول کاکہنا تھا کہ ہمارے حکمرانوں کا فرض تھا کہ
کشمیر کا مقدمہ پوری دنیا میں لڑتے۔ آج تک کشمیر کا مسئلہ اسکی اصل روح کے مطابق
حل کرنے کی کوشش ہی نہ کی