کراچی نارتھ ناظم آباد میں شادی کی تقریب میں شدیدہوائی فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
واقعہ نارتھ ناظم آبادبلاک کیومیں گزشتہ شب شادی کی تقریب میں پیش آیا۔مسلح افرادکوفائرنگ کرتےواضح دیکھاجاسکتاہے۔ پولیس کا کہنا ہے واقعہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔فائرنگ کرنےوالےافرادکی شناخت کاسلسلہ جاری ہے۔