وزیر صحت نے ویکسین پہنچانے والے خدمات کے لیے موٹر سائیکلوں کا افتتاح کیا اور ویکسین کے بعد بخار کے علاج کے لیے پیراسیٹامول کی تقسیم کا آغاز کیا۔

عرفان علی عرفان علی

 وزیر صحت نے ویکسین پہنچانے والے خدمات کے لیے موٹر سائیکلوں کا افتتاح کیا اور ویکسین کے بعد بخار کے علاج کے لیے پیراسیٹامول کی تقسیم کا آغاز کیا۔

سندھ میں دور دراز علاقوں میں  جانے والے ویکسی نیٹر ز کو موٹرسائیکلوں کی فراہمی   کی تقریب ہوئی۔

صوبائی  وزیر صحت  ڈاکٹر عذرا افضل  پیچوہو نے  آؤٹ ریچ ویکسینیٹرز کے  لئے تین سو  موٹر سائیکلوں  کی فراہمی کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ویکسین شدہ بچوں کے خاندانوں کو پیراسیٹامول   قطرے فراہم کرنے کے نئے اقدام کا بھی  باقاعدہ آغاز کیا گیا۔  صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا یہ موٹرسائیکلیں  ویکسی نیٹرز کو دور دراز کی کمیونٹیز تک پہنچنے اور مؤثر مہم  چلانے میں مدد کریں گی۔

ہم  عالمی ادارہ صحت   کے مشکور ہیں  جنہوں نے یہ موٹر سائیکلیں فراہم کیں، جو سندھ کے اکیس ترجیحی اضلاع کو فائدہ پہنچائیں گی۔