سندھ حکومت کا پولیو کے خلاف زیرو ٹالرینس کا اعلان ۔ صوبے کے تیس اضلاع میں سات روزہ انسداد پولیو مہم چھبیس مئی سے شروع ہوگی ۔ اجلاس میں بتایا گیا رواں سال سندھ میں چار جبکہ ملک بھر میں دس پولیو کیسز ظاہر ہوئے ۔ ایک کروڑ چھ لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی ۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا پولیو کے خلاف جنگ دراصل اعتماد اور مساوات کی جنگ ہے ۔ انسداد پولیو مہم 26 مئی سے یکم جون تک جاری رہے گی۔
وزیر صحت اور ای سی او انچارج نے بریفنگ میں بتایا کہ رواں سال سندھ میں 4 ملک بھر میں 10 پولیو کیسز ظاہر ہوئے ۔ صوبے میں گندے پانی کے 11 نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ پولیو مہم کے دوران 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی ۔ 80ہزار سے زائد تربیت یافتہ ورکرز حصہ لیں گے ۔ 25ہزار539 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے ۔ 157 ڈاکٹرز کو 6ہزار780 انکاری کیسز کے لیے تعینات کیا گیا ۔ 2ہزار524 انکارکرنے والےوالدین کو پولیس کی مدد سے کور کیا جائے گا ۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا افغانستان میں 2 سے 10 پولیو کیسز رپورٹ ہونا افسوسناک ہے ۔ کراچی کے ہائی رسک علاقوں میں انکار کرنے والے والدین کو قائل کرنے کی ہدایت ۔ یونین کونسل سطح پرکمیٹیاں فعال کردی گئیں ۔ ہر چھوٹا ہوا بچہ ممکنہ پولیو کیس ہے ۔ والدین، علماء، اساتذہ اور ورکرز کے ساتھ مل کر ہر بچے کو ویکسین دینا ہوگی ۔محکمہ صحت نے پولیو ویکسین سے انکار کے رجحان پر مؤثر کنٹرول حاصل کیا ہے