کراچی، کورنگی میں ٹریلر کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق


کراچی، کورنگی میں  ٹریلر کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق

کراچی، کورنگی میں  ٹریلر کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق۔ پولیس کا کہنا  عینی شاہدین کے مطابق  حادثہ موٹرسائیکل سواروں کی غلطی کی وجہ سے ہوا۔ ہاکس بے پر کوچ الٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں ویٹا  چورگی  کے قریب  ٹریلر نے موٹرسائیکل  کو ٹکرمار دی،، جس سے دونوں سوار جاں بحق ہوگئے۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا  ہے کہ حادثہ  موٹر سائیکل سواروں کی غلطی کے سبب  رونما ہوا۔موٹر سائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے ٹریلر ہائی روف کو روندتا ہوا فٹ پاتھ پر چڑھ گیا ۔ حادثے میں ہائی روف وین بھی تباہ ہوگئی ،،مگر  خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔حادثے میں ہلاک نوجوانوں کی شناخت حسنین اور شفقت کے نام سے ہوئی ہے۔ پچیس سالہ  شفقت شاہ فیصل کالونی نمبر پانچ کا رہائشی تھا۔ ٹریلر ڈرائیور کو پولیس نے  حراست میں لے لیا۔ایک دوسرے حادثے میں ہاکس بے سائیکل چوک کے قریب تیز رفتار کوچ الٹ گئی۔ حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے ،،جنہیں اسپتا ل منتقل کردیا گیا