پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں تیزی کا رجحان برقرار۔ نئے مالی سال کےد وسرے روز،،، دوہزار سے زائد پوائنٹس اضافے سے نیا ریکارڈ بن گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی تیزی دیکھی گئی۔ ہینڈریڈ انڈیکس دوہزار، ایک سو چوالیس پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ، تیس ہزار، تین سو چوالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ، تیس ہزار، پانچ سو پینتالیس پوائنٹس رہی۔ دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں انڈیکس کی کم ترین سطح ایک لاکھ،ا ٹھائیس ہزار، چھ سو سولہ پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق معاشی اشاریے بہتر ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں تیزی دیکھی گئی۔