کراچی، عرفان علی
کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں دھماکے میں
13 افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کہتے ہیں فیملی دعوت میں شرکت
کے بعد واپس آرہی تھی ۔ اب تک تحقیقات یہی ہیں کہ دستی بم پھینکا گیا ۔دہشت گردی
اور ذاتی دشمنی ہر پہلو سے دیکھ رہے ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نےابتدائی
رپورٹ تیار کرلی۔ دھماکا آر جی ڈی ون گرنیڈ سے ہوا ہے
کراچی بلدیہ مواچھ گوٹھ میں شہزور ٹرک میں
دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی
نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیملی لانڈھی کی رہائشی ہے۔فیملی دعوت میں شرکت کےبعدلوٹرہی تھی۔ گاڑی کے عقب میں فیملی
سوار تھی ۔جن کاتعلق سوات سے ہے ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں ۔چودہ اگست کے حوالے
سے دہشتگردی کی اطلاعات تھی ،واقعہ دہشت گردی کا ہے یا ذاتی دشمنی کا ہر پہلو سے دیکھ
ہے ہیں
انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کامیڈیا سے بات چیت
میں کہنا تھا کہ گاڑی کا بایاں حصہ زیادہ متاثر ہوا ہے۔شبہ ہے کہ موٹر سائیکل
سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا۔گاڑی کے اندر بارودی مواد یا کوئی پھٹنے والی چیز
موجود نہیں تھی
بم ڈسپوزل اسکواڈ نےابتدائی
رپورٹ تیار کرلی۔ دھماکا آر جی ڈی ون گرنیڈ سے ہوا ہے۔ لیور نکالنے کے بعد
دستی بم پھینکا گیا جس سے دھماکا ہوا ۔رپورٹ اعلی حکام کو ارسال کردی گئی۔