ملک بھر میں سیلابی صورتحال، متعدد مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

ملک بھر میں سیلابی صورتحال، متعدد مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب

ملک بھر میں سیلابی صورتحال، متعدد مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب


لاہور/اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف مقامات پر دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، جہاں کئی مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔


گنڈا سنگھ والا میں پانی کا اخراج 2 لاکھ 53 ہزار کیوسک جبکہ سلیمانکی میں ایک لاکھ 34 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، دونوں مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے۔ اسی طرح بلوکی (1 لاکھ 62 ہزار کیوسک)، سدھنائی (64 ہزار 900 کیوسک) اور ہیڈ تریموں (4 لاکھ 79 ہزار کیوسک) پر بھی اونچے درجے کا سیلاب رپورٹ ہوا ہے۔


شاہدرہ، خانکی اور قادرآباد میں درمیانے درجے کا سیلاب جاری ہے، جہاں پانی کا اخراج بالترتیب 66,900، 1 لاکھ 76 ہزار 900 اور 1 لاکھ 54 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ جسڑ، ہیڈ اسلام، چنیوٹ اور گڈو میں نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق جاری ہے۔


فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور نشیبی علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے۔