بغیر ٹھوس وجہ کے انٹرنیٹ بند یا اسپیڈ کم نا کی جائے۔ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش کے خلاف درخواستوں پر سندھ ہائی کورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری

عرفان علی عرفان علی

 بغیر ٹھوس وجہ کے انٹرنیٹ بند یا اسپیڈ کم  نا کی جائے۔ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش کے خلاف درخواستوں پر سندھ ہائی کورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری


بغیر ٹھوس وجہ کے انٹرنیٹ بند یا اسپیڈ کم  نا کی جائے۔ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش کے خلاف درخواستوں پر سندھ ہائی کورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری۔ عدالت نے قرار دیا کہ ٹھوس وجوہات پیش نہ کی گئیں تو  متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
 سندھ ہائی کورٹ  نے  دو صفحات پر  مشتمل تحریری حکم نامہ  میں لکھا ہے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود انٹرنیٹ بند کیا گیا۔ پی ٹی اے کی جانب سے  انٹرنیٹ بند کرنے کی کوئی ٹھوس وجوہات  نہیں  بتائی گئیں ۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے تمام متعلقہ ادارے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بحالی کو یقینی بنائیں۔ عوام کی سوشل میڈیا پلیٹ فورمز تک قانون کے مطابق رسائی کو یقینی بنایا جائے ۔بغیر کسی ٹھوس وجوہات کے انٹرنیٹ بند یا  اسپیڈ کم نا  کی جائے۔اگر یہی صورت حال  رہتی ہے تو آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کیا جائے۔ تحریری حکم نامہ کے مطابق  دوران سماعت پی ٹی اے وکیل نے بتایا  آٹھ  فروری کو الیکشن والے دن وزارت داخلہ اور مختلف ایجنسیوں کی رپورٹ پر انٹرنیٹ بند کیا گیا تھا۔ اضافی جواب جمع کرانے اور متعلقہ حکام سے ہدایات لینے کے لیے مہلت دی جائے ۔وفاق   اور سندھ حکومت کے وکیلوں نے  جواب کے لیے مہلت طلب کی ہے ۔ اس پر مزید سماعت پانچ مارچ تک ملتوی کردی گئی۔