کراچی سمیت سندھ بھرمیں ایک بارپھرہنگامی بنیادوں پرٹرمینل مرمت کےباعث اسٹیشنزکوگیس سپلائی بند کردی گئی۔ جس سے روزمرہ کمائی کرنے والے پریشان ہوگئےہیں۔ کہتےہیں گیس مہنگی ہونےکےباوجود دستیاب نہیں۔۔
پورٹ قاسم پر واقع گیس پورٹ کا ایل این جی ٹرمینل سالانہ مرمت
پربند۔۔ کےالیکڑک کوکوٹےمیں 20 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی جبکہ سی این جی سیکٹرکو27
ستمبرتک گیس کی ترسیل بند کردی گئی۔۔
یہ سعید احمد ہے۔ جوسی این جی بھروانےمختلف اسٹیشنزکےچکرکاٹ کرڈرگ
روڈ پہنچا لیکن یہاں بھی گیس دستیاب نہیں۔۔ پریشانی کےعالم میں عملے
کوآوازیں بھی دیں لیکن کسی نےکان نہ دھرے۔۔
یہ کونسا نظام ہےگیس
مہنگی ہےپھربھی نہیں مل رہی۔۔ روزی کماتےہیں توگھرچلتا ہے۔۔ اچانک اسٹیشن بند
ہوجاتےہیں انسان کیا کمائےکیا کھائے
رکشہ ٹیکسی ڈرائیورہوں یا پرائیوٹ پبلک ٹرانسپورٹ مالکان سبھی گیس کی
عدم دستیابی سےمتاثرہیں۔۔
میں سوسائٹی سے
ہوتاہوایہاں آیا ہوں کہیں گیس نہیں مل رہی۔۔ بہت مشکل صورتحال ہے
پیٹرول اتنا مہنگا۔۔ سواریاں بھی نہیں مل رہی۔۔ دن میں ایک سواری
بمشکل مل بھی جائےتوپیسےپورےنہیں ہوتے
ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا ہےکہ ملنے والی آر ایل این جی سپلائی
150 سے کم ہو کر 75 ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی ہے۔۔ لوڈ مینجمنٹ پلان کےتحت فیصلہ کیا گیا ہے۔