سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری

سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری


پشاور ملک کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے ریسکیو اور ریلیف آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ہیڈ سلیمانکی، رینالہ خورد، جندراکہ اور اوکاڑہ میں فوجی دستے متاثرین کی مدد کیلئے سرگرمِ عمل ہیں، جبکہ اٹاری اور ساہیوال میں سول انتظامیہ بھی پاک فوج کے ہمراہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔


سیلاب کے باعث متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے، جس کے باعث متاثرین کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ اب تک سیکڑوں افراد اور مال مویشیوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا جا چکا ہے۔


پاک فوج اور سول انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور میڈیکل کیمپس قائم کر دیے ہیں، جہاں متاثرین کو خوراک، طبی امداد اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام متاثرین محفوظ اور مستحکم حالات میں منتقل نہیں ہو جاتے۔