پاکستان کا پہلا ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون اتوار کو چین سے خلا میں بھیجا جائے گا

عدنان اطہر عدنان اطہر

 پاکستان کا پہلا ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون  اتوار کو  چین سے  خلا میں بھیجا جائے گا


پاکستان کا پہلا ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون  اتوار کو  چین سے  خلا میں بھیجا جائے گا۔ 

پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کے ترجمان کا کہنا ہے  پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز کی موجودگی میں لانچ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ سیلابوں، لینڈ سلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی پیشگوئی میں مدد دے گا۔پاکستان کا یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور وژن دوہزار سینتالیس  کا  اہم سنگِ میل ہے۔ ملک  کا خلائی پروگرام جدید ٹیکنالوجی اور ایپلی کیشنز کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ سال دوہزار پچیس  میں خلاء میں بھیجا جانے والا یہ پاکستان کا تیسرا سیٹلائٹ ہوگا۔