کراچی میں ڈکیتی کی ایک اور بڑی واردات،راشد منہاس روڈ پر بینکنگ فرنچائز کے مالک سے مبینہ طور پر چھیاسٹھ لاکھ روپے لوٹ لئے گئے ،پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کردی
ڈکیتی کی بڑی واردات راشد منہاس روڈ یو بی ایل کمپلکس کے قریب پیش آئی ،گلشن اقبال سے رقم لے کر آنے والا شہری لکی ون مال میں جانا چاہتا تھا کہ اس دوران اسے سڑک پر موجود ڈاکؤوں نے لوٹا اور رقم چھین کر فرار ہوگئے، واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی،پولیس حکام کے مطابق ایک ملزم سڑک کے موڑ پر موجود تھا اور ممکنہ طور پر شہری کا انتظار ہی کررہا تھا ،واردات کی مختلف زاوئیوں سے تحقیقات شروع کردی ہیں اور مقدمہ تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا مین درج کرلیا گیا ہے۔۔۔