جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے17 ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سبھان لی۔
جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔
تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان ، سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، ان کی فیملیز کے علاقہ وفاقہ سیکرٹریز بھی شریک ہیں۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی تقریب میں شریک ہیں ۔
سبکدوش ہونے والے آرمی چیف نے خطاب میں کہاکہ پاک فوج کے ساتھ عمر بھر کی رفاقت کی تکمیل کے موقع پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔کچھ دیر میں آرمی چیف کی کمان سھبالنے والے جنرل عاصم منیر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتاہوں خوشی ہے کہ فوج ایک مایہ ناز اور قابل افسر کےحوالے کرکے جارہاہوں ۔یقین ہے کہ آنے والے وقت میں فوج جنرل عاصم کی قیادت میں اس سے بڑھ کر ملک کی خدمت کرے گی۔