"لاہور، سیکیورٹی و منشیات مخالف اقدامات کا حکم"
لاہور میں سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت سول لائنز اور سٹی ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سکھ یاتریوں اور دیگر غیر ملکیوں کی بہترین سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔
سی سی پی او لاہور نے ٹرائی نیشن سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دینے پر زور دیا اور منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا حکم دیا۔
انہوں نے شہریوں کو سیلف سیکیورٹی کی اہمیت سے آگاہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ عوام اپنی حفاظت کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔