اسٹیٹ بینک نے حکومت کی شراکت داری سے اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز کے لیے آسان قرضہ اسکیم متعارف کرادی ۔


اسٹیٹ بینک نے حکومت کی شراکت داری سے  اسمال اور  میڈیم انٹرپرائزز  کے لیے  آسان  قرضہ  اسکیم متعارف کرادی ۔

کراچی، عدنان اطہر

اسٹیٹ بینک نے حکومت کی شراکت داری سے  اسمال اور  میڈیم انٹرپرائزز  کے لیے  آسان  قرضہ  اسکیم متعارف کرادی ۔

مرکزی بینک کے مطابق  اسکیم کا مقصد ان کاروباری اداروں کو سہولت پہنچانا ہے جو بینک قرضوں  کے لیے ضمانت  کا انتظام نہیں کرسکتے۔اسکیم  کو  ۔۔ایس ایم ای آسان فنانس ۔۔۔کا نام دیا گیا ہے ۔ اسٹیٹ بینک بینکوں کو ری فنانس فراہم کرے گا جبکہ حکومت  شریک بینکوں کو جزوی کریڈٹ گارنٹی کے ذریعے معاونت مہیا کرے گی۔ یہ معاونت ابتدائی طورپر تین سال کے لیے فراہم کی جارہی ہے۔وزیر خزانہ  شوکت ترین نے کہا  ہے کہ وزارت خزانہ اسٹیٹ بینک کے اس اقدام کا خیرمقدم   اور  حمایت کرتی ہے۔امید ہے کہ اس اقدام کو آگے لے جانے میں کمرشل بینک بھرپور شرکت کریں گے۔