کراچی میں شہدائے کربلا اور ان کی بے مثال قربانیوں کو یاد کرنے والے عزاداروں کی خدمت بھی ایک عظیم کام


کراچی میں شہدائے کربلا  اور ان کی بے مثال قربانیوں کو یاد کرنے والے عزاداروں کی خدمت بھی ایک عظیم کام

کراچی،عرفان علی

کراچی میں شہدائے کربلا  اور ان کی بے مثال قربانیوں کو یاد کرنے والے عزاداروں کی خدمت بھی ایک عظیم کام ہے جسےکراچی کے نوجوان بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔۔۔ساتھ ہی جلوس کے شرکاء کو کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کی ترغیب بھی دے رہے ہیں

کوئی نواسہ رسول  اور رفقاء کی یاد میں شربت کی سبیل لگائے بیٹھا  ہے تو کوئی غم حسین منانے والوں کی خدمت کی دھن  لئے مختلف  امور کی انجام دہی  میں مصروف ہے

کراچی مین نو محرم الحرام کے مرکزی جلوس وگذر گاہوں پر نوجوانوں نے  عزاداروں کے لئے نذر ونیاز کا اہتمام کر رکھا ہے، کہیں پلاؤ تو کہیں چائے اور پراٹھے سےجلوس کے شرکاء کی تواضع کی جارہی ہے

شہدائے کربلا کی پیاس کو یاد کرتے ہوئے  شربت کی سبیلیں لگا کر عزاداروں کی پیاس بھی بھجائی جارہی ہے،خدمت میں مصروف نوجوان خود بھی کورونا ایس اوپیز پر عمل کر رہے ہیں اور دوسروں کو بھی ترغیب  دے رہے ہیں

محرم الحرام کے ان مقدس ایام میں ہر سال کراچی کے نوجوان  بڑھ چڑھ کر عزاداروں کی خدمت کو  فریضہ سمجھ کر انجا م دیتے ہیں۔۔۔8محرم  کی صبح سے شروع ہونے والا نذرونیاز کا سلسلہ یوم عاشور رات گئے تک جاری رہتا ہے۔۔۔