افغانستان میں تبدیلی کے بعد پاکستان میں کوئی حادثہ نا ہو۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو


 افغانستان میں تبدیلی کے بعد پاکستان میں کوئی حادثہ نا ہو۔چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو

کراچی، نزاہت خان

چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے   افغانستان کی صورت حال پر پارلیمان کو اعتماد میں لینے  اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا مطالبہ کردیا۔کہتے ہیں    اینٹی  نارکوٹکس فورس کو کارروائی کرنا ہے    بنی گالہ میں  کرے۔  مراد علی شاہ کے علاوہ  وزیراعلی سندھ کے لئے دوسرا  آپشن نہیں ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ  حکومت فوری نیشنل ایکشن پلان پر عمل  کرے تاکہ افغانستان میں تبدیلی کے بعد پاکستان میں کوئی حادثہ نا ہو۔

پریس کانفرنس میں کہا کہ  موجودہ حالات پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جاے۔    دہشت گردوں کو پیغام دینا ہوگا کہ انہیں ہرگز برداشت نہیں کیا جائےگا۔

 پاکستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی اپیزمینٹ نہ ہو نیشنل ایشن پلان پر عملدرآمد کیا جائے

انہوں نے  کہا  حکومت  ہر  معاملے پر  یو ٹرن لیتی ہے۔ اینٹی  نارکوٹکس فورس   بنی گالہ میں کارروائی کرے۔وزیراعلی سندھ کے لئے واحد آپشن بھی بتادیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی بات ہے پہلے ہی یہ بات کو کلیئر کیا ہے کہ تین آپشن ہیں مراد علی شاہ، مراد علی شاہ، مراد علی شاہ

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  اگر افغانستا ن  کی صورتحال میں بہتری نہ آئی،،،، تو  افغان  پناہ گزینوں کی بڑی تعداد پاکستان کا رخ کرسکتی ہے۔