کراچی میں طارق روڈ سے گزرتی گاڑی سواروں سمیت زمین میں دھنس گئی۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں  طارق روڈ سے گزرتی گاڑی  سواروں سمیت  زمین میں  دھنس گئی۔



پولیس  کےمطابق   سڑک کے نیچے سے جانے  والی واٹر کارپوریشن کی لائن  دھنسی،، تو  ساتھ  ہی زمین بھی بیٹھ گئی اور سڑک سے گزرنے والی گاڑی  بھی دھنس گئی۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر گاڑی میں سوار دو خواتین اور  دو بچوں کو باہر نکالا۔  آدھی سے زیادہ گاڑی  زمین دھنسنے کے   بعد پانی کے اندر ڈوب گئی۔ پولیس نے   لفٹر منگوا کر گاڑی کو باہر نکلا۔ اس دوران واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا عملہ اور  ٹاون  انتطامیہ کے حکام بھی موقع پر پہنچ گئے۔ واٹر کارپویشن حکام کا کہنا تھا  لائن کی مرمت میں  چوبیس گھنٹے سے زیادہ لگ سکتے ہیں۔