کورونا
کے خلاف جنگ میں مصروف عمل ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا۔ مہلک وائرس میں مبتلا
سول اسپتال کراچی کے ایم ایل او ڈاکٹر ناصر
انتقال کرگئے۔
پاکستان
میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں ایک اور ڈاکٹر کورونا سے انتقال کرگیا۔ مہلک وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد سول اسپتال کراچی
میں تعینات ڈاکٹر ناصر ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر
پر تھے۔ پی ایم اے کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر اب تک باہتر ڈاکٹر
انتقال کرچکے ہیں۔