کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں کل وقتی چئیرمین کی تعیناتی نہ ہوسکی

عرفان علی عرفان علی

کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں کل وقتی چئیرمین کی تعیناتی نہ ہوسکی

وفاقی حکومت کی غیرسنجیدگی۔۔ کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں کل وقتی چئیرمین کی تعیناتی نہ ہوسکی۔۔ صنعتکاراورتاجرکہتےہیں بنیادی مسائل کےحل  کے لئےان کےپاس چئیرمین موجود نہیں۔

ملکی مجموعی ایکسپورٹ میں 800 ملین ڈالرکا حصہ۔۔  ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں مستقل چئیرمین کی تعیناتی نہ ہوسکی۔۔ وزارت صنعت وپیداوارکےماتحت کام کرنےوالاکراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون  کل وقتی چئیرمین کے بغیر کام کررہا ہے۔۔

پروسیسنگ زون کےتاجراورصنعتکارمسائل سےدوچارہیں۔گزشتہ چئیرمین نےایک سال کےدوران صرف 2 بارزون کا دورہ کیا۔ ماضی میں تعینات چئیرمین کےپاس بھی اضافی ذمہ داریاں  تھیں۔

 ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں روفورم کرنے کی ضرورت ہے صرف کراچی میں ہمارا ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کام کررہا اور وہ بھی کوئی خاطر خواہ پرفارمنس نہیں ہے جسے توجہ دینے کی ضرورت ہے

صنعتکارکہتےہیں کہ پروسیسنگ زونزمیں معمول کی سرگرمیاں متاثرہورہی ہیں، انفراسٹرکچر۔ امن وامان اور ملازمین کی تعیناتی کےمسائل چئیرمین کی تعیناتی سےمشروط ہیں۔۔

یہاں ہماری ایک رسٹریکشن ہے80/20  مطلب میں اگر کوئی پراڈکٹ بنا رہاہوں تو وہ میں20 فیصدٹیرف میں اور80 فیصد ملک سے باہر بیچ سکتے ہیں اس ریشو سے بھی ایکسپورٹ زون کا بہت نقصان ہوا ہے

250 سےزائد یونٹس پراسیسنگ زون میں فعال ہیں۔۔ صنعتکارکہتےہیں چئیرمین کی تعیناتی سےمسائل کا حل ممکن ہوسکےگا۔۔