کراچی چڑ یا گھر کی ہتھنی مدھو بالا کی نئے گھر منتقلی کی تیاریاں۔
عالمی ماہرین کی تنظیم فور پاز کے ڈاکٹروں نے معائنہ اور خو ن کے نمونے لئے۔
رپورٹ کلیئر آنے پر سفاری پارک منتقل کیا جائے گا۔
عالمی ماہرین کی تنظیم فور پاز کے سربراہ عامر خلیلی اور دیگر ماہرین نے کراچی چڑیا گھر کا دورہ کیا۔
فورپاز ٹیم کی ٹیم نے ہتھنی مدھو بالاکا طبی معائنہ کرنے کے ساتھ ٹیسٹ کے لئے خون کے نمونے بھی لئے۔
ہتھنی نور جہاں کے مرنے کے بعد مدھو بالا ہتھنی بھی خطرناک انفیکشن کا شکار ہوگئی تھی ۔
مدھو بالا ہتھنی کی ویکسی نیشن کے باوجود بلڈ پیرا سائیڈ انفیکشن کے اثرات مکمل ختم نہیں ہوسکے تھے۔
مدھوبالا ہتھنی کی ٹیسٹ رپورٹ کلیر آنے پر اسے چڑیا گھر سے سفاری پارک منتقل کیا جائے گا
۔بلڈ پیرا سائیڈ انفیکشن سے متاثر ہونے کے باعث مدھو بالا ہتھنی کو سفاری پارک منتقلی نہیں کیا جاسکا تھا