کراچی میں یوم آزادی کی مناسبت سےکراچی ہاکی ایسوسی ایشنز کےزیراہتمام قومی کھیل ہاکی کے نمائشی میچ کا انعقاد


کراچی میں یوم آزادی کی مناسبت سےکراچی ہاکی ایسوسی ایشنز کےزیراہتمام قومی کھیل ہاکی کے نمائشی میچ کا انعقاد

کراچی ، دانش

کراچی میں یوم آزادی کی مناسبت سےکراچی ہاکی ایسوسی ایشنز کےزیراہتمام قومی کھیل ہاکی کے نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا۔۔

یوم ازادی کی پلاٹینم جوبلی کےموقع پر پہلی بار دو عظیم کپتانوں اولمپیئن اصلاح الدین اور اولمپیئن سمیع اللہ کی ٹیمیں امنے سامنے آئیں

سمیع اللہ الیون نے سخت مقابلے کے بعد1-0  سے میچ جیت لیا۔۔اس موقع پر کے ایچ اے اسپورٹس اکیڈمی کو دلہن کی طرح سجایا گیا

فیسٹول میچز کے مہمان خاص حکومت سندھ کے سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سید امتیاز علی شاہ تھے جنھوں نے جشن آزادی پراس ایونٹ کے انعقاد کو سراہا۔

سابق کپتان اولمپئن اصلاح الدین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے میچز کے انعقاد سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے

ایونٹ کے دوران کورونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز کی پابندی کا خاص خیال رکھ گیا گیا۔۔آخر میں مہمان نے خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔