اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی سردار علی گوہر خان مہر سے ملاقات۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی سردار علی گوہر خان مہر  سے  ملاقات۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی سردار علی گوہر خان مہر  سے  ملاقات۔ حلیم عادل کہتے ہیں جی ڈی اے رہنماء سندھ میں تبدیلی کے لیے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور جی ڈی اے رہنماء سردار علی گوہر خان مہر کی کراچی میں ملاقات ہوئی۔ دونوں شخصیات  میں سندھ میں وفاقی ترقیاتی پیکیج اور منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام کی فلاح و بہبود  کے لیے مل کر جدوجہد جاری رکھیں گے۔ سردار علی گوہر خان مہر سندھ میں تبدیلی کے لیے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ کوشش ہے کہ سندھ کی عوام کو موجودہ حکمرانوں سے نجات دلاکر رلیف مہیا کریں۔