وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کا اعلان

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کا اعلان؛ ایران امریکہ مذاکرات اسلام آباد میں کروانے کا بڑا انکشاف


وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 520 روپے سے کم ہو کر 385 روپے ہو جائے گی۔ پیٹرول کی قیمت میں بھی 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کا فائدہ عوام تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے، تاہم 129 ارب روپے کے خسارے کے باوجود عام آدمی، موٹر سائیکل اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے سبسڈی برقرار رکھی جائے گی۔

وزیراعظم نے ایک بڑی سفارتی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی کوششوں سے امریکہ اور ایران عارضی جنگ بندی اور اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے رضامند ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اس اہم پیش رفت پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کو سنہری حروف میں لکھے جانے کے لائق قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی قیادت نے جنگ کے شعلے ٹھنڈے کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ ان مذاکرات کی کامیابی کے لیے دعا کریں، کیونکہ یہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمِ اسلام کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔