سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کے کام میں تیزی لانے کا حکم۔

صبانور صبانور

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کے کام میں تیزی لانے کا حکم۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے لئے اہم ترین ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کے کام میں مزید تیزی لانے کے احکامات دے دیئے ہیں۔ 

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے پر جاری تعمیراتی کام، مختلف مراحل میں ہونے والی پیش رفت، درپیش تکنیکی و انتظامی چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی زبیر چنہ، منصوبے کے کنسلٹنٹس، انجینئرز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران متعلقہ حکام نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو منصوبے کی مجموعی پیش رفت، مختلف تعمیراتی پیکیجز، یوٹیلیٹی شفٹنگ، بی آر ٹی اسٹیشنز کی تعمیر، ڈپو، انفراسٹرکچر اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر منصوبے کے مختلف حصوں پر جاری کام کی رفتار، مقررہ اہداف، ٹائم لائن اور مستقبل کے مراحل سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کراچی کے عوام کی سہولت اور شہر کے جدید ٹرانسپورٹ نظام کے لیے ایک نہایت اہم عوامی فلاحی منصوبہ ہے، لہٰذا اس پر جاری تمام تعمیراتی کاموں میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ منصوبہ مقررہ مدت کے اندر مکمل ہو سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہر مرحلے کو طے شدہ شیڈول اور مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔


شرجیل انعام میمن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ منصوبے کی تکمیل میں حائل کسی بھی تکنیکی یا انتظامی رکاوٹ کو فوری طور پر دور کیا جائے اور اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطے، بہتر کوآرڈینیشن اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کو اعلیٰ معیار، شفافیت اور مقررہ اہداف کے مطابق مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ کراچی کے شہریوں کو جلد از جلد جدید، محفوظ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔یل انعام میمن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ منصوبے کی تکمیل میں حائل کسی بھی تکنیکی یا انتظامی رکاوٹ کو فوری طور پر دور کیا جائے اور اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطے، بہتر کوآرڈینیشن اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کو اعلیٰ معیار، شفافیت اور مقررہ اہداف کے مطابق مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ کراچی کے شہریوں کو جلد از جلد جدید، محفوظ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔