کراچی میں کارروائی، کالعدم بی ایل اےکے 2 دہشت گرد گرفتار،سی ٹی ڈی کادعویٰ

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کراچی میں  کارروائی،  کالعدم  بی ایل اےکے 2  دہشت گرد گرفتار،سی ٹی ڈی کادعویٰ

" شہرِ قائد میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ یعنی سی ٹی ڈی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انٹیلی جنس بنیادوں پر کی جانے والی اس کارروائی میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔"

"ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے چار کلو گرام انتہائی خطرناک بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز اور بڑی تعداد میں بال بیرنگز برآمد ہوئے ہیں۔"

"سی ٹی ڈی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں نے بی ایل اے کے تربیتی کیمپ سے باقاعدہ طور پر ریکی اور کمیونیکیشن یعنی رابطوں کی تربیت حاصل کر رکھی تھی۔ یہ دہشت گرد کراچی ہی میں رہائش پذیر تھے اور یہاں کی حساس تنصیبات کی ریکی کر کے تمام معلومات اور نقشے کالعدم تنظیم کے کمانڈرز کو بھیج رہے تھے۔"

"ترجمان کے مطابق، ملزمان کراچی میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف ایک منظم دہشت گردی کا نیٹ ورک تیار کر رہے تھے۔"