کراچی، نزاہت خان
امریکی
جیل میں قید پاکستانی نیورو سرجن ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر ساتھی قیدی نےمبینہ طورپرکافی
کپ پھینک دیا۔۔۔عافیہ موومنٹ کی رہنماڈاکٹرفوزیہ صدیقی نے عافیہ صدیقی کی زندگی کوخطرےمیں
قراردیاہے۔
پاکستانی
نیوروسرجن ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرامریکی جیل میں ساتھی قیدی کی جانب سے کافی کپ پھینکنےسےمتعلق
جاری بیان میں عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹرفوزیہ صدیقی نےکہاہےکہ جیل میں عافیہ کی زندگی خطرے میں ہے۔۔۔حکومت فوری نوٹس
لےاورانکی حفاظت کویقینی بنائے۔۔۔انہوں نےمطالبہ کیاکہ قیدسےوطن واپس لانےکےعمل کوتیزترکیاجائے۔۔۔ڈاکٹرفوزیہ
صدیقی نےبیان میں مزیدکہاکہ امریکی وکیل عافیہ سےملنےجیل گئیں تواس سفاکانہ حملےکاعلم
ہوا۔۔۔ امریکی وکیل مروہ البیالی نےدیکھاکہ عافیہ کاچہرہ جلاہواہےاوروہ زخمی ہیں۔۔۔عافیہ
موومنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہےکہ قیدی کی جانب سےہراساں کرنےسےمتعلق
عافیہ نےپاکستانی قونصل جنرل کوآگاہ کیاتھا۔۔۔ڈاکٹرفوزیہ صدیقی کےمطابق گرم کافی کامگ
ٹوٹنےکی وجہ سےعافیہ کا چہرہ زخمی ہواہے۔