سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب کی پرویز
الہٰی کی ضمانت خارج کرنے کی اپیل نمٹا دی۔ محمد خان بھٹی کی ضمانت منسوخ کرنے کی
اپیل بھی خارج کردی گئی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ ملزمان ٹرائل
کورٹ میں پیش نہیں ہوتے تو ضمانت خارج کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ
ملزمان ٹرائل کورٹ میں حاضر کیوں نہیں ہو رہے۔وکیل علی ظفر نے کہا کہ پراسیکیوٹر
کی بات حقائق کے برعکس ہے۔ چیف جسٹس نے جواب دیا کہ شواہد پیش کرنا پراسیکیوشن کا
کام ہے۔چیف جسٹس نے واضح کیا کہ عدالت میں ملزمان کی حاضری لازمی ہے۔ قانون سے غلط
فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ٹرائل کورٹ دو
ہفتوں کے اندر کیس کی سماعت کرے۔