اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کی بڑی کارروائی، پاکستان اور سری لنکا کے مشترکہ آپریشن میں مجموعی طور پر چھ سو اکہتر کلوگرام آئس برآمد

عرفان علی عرفان علی

اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کی بڑی کارروائی، پاکستان اور سری لنکا کے مشترکہ آپریشن میں مجموعی طور پر چھ سو اکہتر کلوگرام  آئس برآمد


افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کی بڑی کارروائی، پاکستان اور سری لنکا کے مشترکہ آپریشن میں مجموعی طور پر چھ سو اکہتر کلوگرام  آئس برآمد کر لی گئی۔ اے این ایف کی فراہم کردہ معلومات پر سری لنکن حکام نے کولمبو بندرگاہ پر کارروائی کرتے ہوئے دو کنٹینرز سے چار سو اکہتر کلوگرام سے زائد آئس برآمد کی، جبکہ کراچی بندرگاہ سے پہلے ہی دو سو کلوگرام آئس پکڑی جا چکی تھی۔


اینٹی نارکوٹکس فورس نے رواں سال جولائی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی بندرگاہ پر ایک کنٹینر سے دو سو کلوگرام آئس برآمد کی تھی۔ کارروائی کے دوران افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے سرغنہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان سے تفتیش کے دوران حاصل ہونے والی معلومات سری لنکن حکام اور امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن سے شیئر کی گئیں۔اے این ایف کی فراہم کردہ معلومات پر سری لنکن حکام نے کولمبو بندرگاہ پر کارروائی کرتے ہوئے دو کنٹینرز سے مزید چار سو اکہتر کلوگرام آئس برآمد کر لی۔ کارروائی میں نیٹ ورک کے مزید چھ کارندوں کو گرفتار کیا گیا۔مشترکہ آپریشن کے دوران افغانستان سے اسمگل شدہ مجموعی طور پر چھ سو اکہتر کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن ضبط کی گئی۔