کراچی ،عرفان علی
سندھ
میں کورونا کے ایک ہزار 118نئے کیسز سامنے آگئے۔ وائرس سے متاثر 22 افراد انتقال
کرگئے۔
وزیراعلی سندھ کے مطابق
صوبے میں اب تک چار لاکھ 20ہ ہزار 911افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی
ہے۔ مہلک وائرس میں مبتلا ہوکر 6 ہزار
612افراد انتقال کرچکے ہیں۔ اس وقت 1ہزار94مریضوں کی حالت تشویش ناک اور 85 وینٹی
لیٹر پر ہیں۔ کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران
525افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ سب سے زیادہ 180کیس ضلع شرقی، ملیر میں 92،ضلع وسطی میں 80 اور سب سے کم 36کیس
ضلع غربی سے سامنے آئے۔شہر میں اب تک 2
لاکھ 83ہزار 793 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔