کراچی میں 15سال بعد پبلک ٹرانسپورٹ کا سب سے بڑا منصوبہ شروع ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں


کراچی میں 15سال بعد پبلک ٹرانسپورٹ کا سب سے بڑا منصوبہ شروع ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں

کراچی،نزاہت خان

کراچی میں 15سال بعد پبلک ٹرانسپورٹ کا سب سے بڑا منصوبہ شروع ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ سندھ حکومت کے ریڈ لائن بس منصوبے کے آغاز میں تمام رکاوٹیں دور۔78ارب روپے کی خطیر لاگت کے ریڈ لائن بس منصوبے کی تعمیر کا آغاز 90 روز میں ہوگا

پبلک ٹرانسپورٹ کے سب سے بڑے ریڈ لائن بس منصوبے کے لئے معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی۔وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔کراچی کے ریڈ لائن بس منصوبے کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر انٹرنیشنل ڈونرز نے فنڈنگ کی ہے۔ ریڈ لائن بی آر ٹی کے تعمیراتی کام کے معاہدے پر ٹرانس کراچی اورکنسٹرکشن فرم کےنمائندے نےدستخط کیے۔ریڈ لائن بس منصوبہ گزشتہ 8سال سے زیر التوا تھا۔ اویس شاہ  نے کہا کہ ماڈل کالونی براستہ ایئرپورٹ، صفورہ چورنگی ، موسمیات، یونیورسٹی روڈ سے نمائش چورنگی تک ریڈ لائن میٹرو چلے گی۔ 26کلومیٹر طویل ریڈ لائن بی آر ٹی میں 24اسٹیشنز ہونگے 213 بسیں چلیں گی۔گرین کلائمٹ فنڈ نے ریڈ لائن بس منصوبے کے لئے 11ملین ڈالر کی گرانٹ دی ہے۔ریڈ لائن میٹرو بس کے لئے بھینس کے گوبر سے ایندھن بنایاجائے گا۔بھینس کالونی کراچی میں بائیو گیس پلانٹ لگایا جائےگا یومیہ 20ہزار کلو گیس کی پیداوار ہوگی۔