حکومت سندھ نے 30 اگست سے نجی اسکولوں کو مشروط طور پر کھولنے کی اجازت دے دی


 حکومت سندھ نے 30 اگست سے نجی اسکولوں کو مشروط طور پر کھولنے کی اجازت دے دی

کراچی،عرفان علی

حکومت سندھ نے 30 اگست سے نجی اسکولوں کو مشروط طور پر کھولنے کی اجازت دے دی ، صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ بچوں کے والدین کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کرنکے رپورٹ جمع کروانے کی زمہ دار ہو گی ۔

صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے بتایا کہ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی سو فیصد ویکسینیشن کروانے والے اسکولز کو بروز پیر 30 اگست سے تعلیمی سرگرمیان شروع کرنےکی اجازت ہو گی ۔۔طلبہ پچاس فیصد حاضری کے ساتھ ہفتے میں چھ دن کلاسیں لے سکیں گے

30 اگست سے اُن اسکولوں کھولنے کی اجازت ہوگی جن کی ویکسینیشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے اورباقی اسکول جیسے اپنی رپورٹ دیں گے کے اپنے عملی کی ویکسین کرالی ہے اور اُن والدین کے بچوں کو اجازت ہوگی جن کی ویکسین ہوگئی ہے یا عمل شروع ہوگیا ہے

والدین کو بھی سرٹیفکیٹ جمع کروانا ہوں گے

صوبائی وزیر تعلیم نے بتایا کہ سرکاری اسکولوں کے 90 فیصد اساتذہ کی ویکسینیشن ہو چکی ہے، وورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہر ہفتے ہوگا تاکہ صورتحال کی مانیٹرنگ ہوتی رہے

چیف منسٹر صاحب نے ہم سے مل کر کیا اور تاثر یہ آیا کہ ہم نے مل کر فیصلہ نہیں کیاکسی کو چیف منسٹر صاحب خاطر میں نہیں لائے۔ میں کہہ رہاہوں وہ مشترکہ فیصلہ تھا میری سفارش تھی اور چیف منسٹر صاحب نے جواد دیا تھا

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا وہ پارٹی کے چیئرمین کی ہدایت پر وزارت کو دیکھ رہے ہیں اور ان کی نظر کسی کی سازش کی طرف نہیں جاتی۔