پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوا چل پڑی ہے، اگلا انتخاب جیالے جیتیں گے،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری


پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوا چل پڑی ہے، اگلا انتخاب جیالے جیتیں گے،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

کراچی،عدنان اطہر

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  کہتے ہیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوا چل پڑی ہے، اگلا انتخاب جیالے جیتیں گےاور ملک بھر سے مختلف پارٹیوں کے سیاسی رہنما ہمارے رابطے میں ہیں

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہےکہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں اپوزیشن کی مضبوط اور ایک توانا آواز ہے پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک کے کونے کونے میں جاکر عوام دشمن پی ٹی آئی حکومت کو آئینہ دکھایا ہے۔

یہ بات انہوں نے کراچی میں بلاول ہاؤس پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اورسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے ساتھ ملاقات میں کہی ۔

۔انکا کہناتھاکہ عمران خان عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے، پی پی پی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔ صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور راجہ پرویز اشرف کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا، راجہ پرویز اشرف نے پی پی پی قیادت کو پنجاب سے پارٹی میں شمولیت کے خواہاں افراد کے معاملے سے آگاہ کیا صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور راجہ پرویز اشرف کے درمیان پنجاب میں پی پی پی کی تنظیمی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔ کراچی  بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں