کراچی میں بادل برسنےکوتیار


کراچی میں بادل برسنےکوتیار

 

 

 کراچی،عرفان علی

کراچی میں مون سون کی آمدآمدہے۔شہرمیں یکم اوردوستمبرکوبادل برسنےکی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق پیر اورمنگل کوموسم گرم اورمرطوب رہےگا۔شہرمیں کم سے کم درجہ حرارت ستائیس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔

امکان ہےپہلی اوردوتاریخ کوکہیں ہلکی کہیں موڈریٹ بارش کاچانس ہے ۔۔۔

کراچی میں بادل برسنےکوتیار

مون سون سسٹم سندھ میں بھی بارشوں کی وجہ بنےگا

شہرمیں یکم اوردوستمبرکوہلکی بارش کاامکان ہے

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کہتےہیں کہ اگست پورے سندھ میں ہی خشک گیازیادہ ترکچھ علاقوں کےعلاوہ۔تھرپارکر،عمرکورٹ  میں ہلکی پھلکی بارش ہوئی پچھلےدنوں۔امکان ہےکہ ستمبرکےشروع میں یکم اوردوستمبرکوہلکی بارش ہوسکتی ہے۔سندھ میں کہیں کہیں ہلکی اورموڈریٹ بارش کاامکان ہے۔

موسم کاحال بتانےوالےکہتےہیں سندھ میں سسٹم اکتیس اگست کومتوقع ہے۔جو تھرپارکر،عمرکوٹ اورسانگھڑمیں بارشوں کاسبب بنےگا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں پیراورمنگل کوزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تینتس سےچھتیس ڈگری سینٹی گریڈکےدرمیان رہنےکاامکان ہے۔شہرمیں دونوں دن موسم گرم اورمرطوب رہےگا۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نےمحکمہ موسمیات کی جانب سے  بارشوں کی پیشگوئی کےبعدمتعلقہ اداروں کوصورتحال سےنمٹنےکےلیےالرٹ جاری کردیا۔