کراچی،عدنان اطہر
کراچی میں ابررحمت برستے ہی کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق تیز بارش کی لہر کے بعد شہر کے
چند علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ نشیبی اور بجلی چوری والےعلاقوں میں
بجلی کی عارضی بندش کاسامناہے۔ شہر میں تقریبا
اٹھارہ سو فیڈرز کے ذریعے بجلی کی فراہمی معمول
کے مطابق جاری ہے- مقامی سطح کے فالٹس کی درستگی
کے لیے کے الیکٹرک کا عملہ کام کررہا ہے۔ بارش کے دوران
شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں ۔