پاک فضائیہ نے دوسری اے او سی اوپن سیلنگ چمپئین شپ جیت لی

نزاہت خان نزاہت خان

پاک فضائیہ نے دوسری اے او سی اوپن سیلنگ چمپئین شپ جیت لی

پاک فضائیہ نے دوسری اے او سی اوپن سیلنگ چمپئین شپ جیت لی۔ اے او سی اوپن سیلنگ چمپئین شپ میں پاکستان نیوی  دوسری   اور آرمی تیسری پوزیشن پر رہی ہے۔

کراچی میں تین روزہ  اے او سی اوپن سیلنگ چمپئین شپ   پاک فضائیہ نے جیت لی۔۔۔اے او سی اوپن سیلنگ چمپئین شپ میں پاکستان نیوی  دوسری  اورآرمی تیسری پوزیشن پر رہی ہے۔۔۔مقابلوں میں پاکستان ائیر فورس  پانچ گولڈ میڈلز کے ساتھ سر فہرست رہی۔۔۔ پاک فضائیہ نے کل پندرہ میڈلز اپنے نام کئے۔۔۔ پاکستان نیوی نےدو گولڈ کے ساتھ کل چار میڈلز حاصل کئے ہیں جبکہ پاک آرمی نےدومیڈلز جیتے۔۔۔پاکستان ائیر فورس ایئر مین اکیڈمی کے ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر وائس مارشل زبیر حسن خان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کھیلوں , خصوصاً سیلنگ کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔۔۔ پاک فضائیہ کھلاڑیوں کو عالمی طرز کی سہولیات مہیا کر رہی ہے۔۔۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کے اے او سی  اوپن سیلنگ چمپئین شپ میں اولمپک کیٹگری کے بھی مقابلے ہوئے تھے، پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، اولمپکس بھی ہم جلد کوالیفائی کریں گے۔۔۔ تقریب کے مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل زعیم افضل نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔