وزیر اعلی سندھ امریکا جانے سے پہلے بے ضابطگیوں کا حساب دیں

عرفان علی عرفان علی

 وزیر اعلی سندھ  امریکا جانے سے پہلے بے ضابطگیوں کا  حساب دیں

رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان کا کہنا ہے   وزیر اعلی سندھ  امریکا جانے سے   پہلے بے ضابطگیوں کا  حساب دیں۔ چیف جسٹس پاکستان سے اپیل ہے کہ ان کا نام  ای سی ایل میں ڈالا جائے۔  وہ بھاگ گئے تو واپس نہیں آئیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان کا کہنا ہے  سندھ میں آڈیٹر رپورٹ کے مطابق 164 ارب کی بےضابطگیاں ہوئیں۔ وزیر اعلی امریکا جانے سے پہلے حساب دیں۔

ملک سے بھاگنے سے پہلے آپ کم ازکم164 ارب روپے کا حساب دے کر جائے گا ،آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بتایا ہے کہ وہ بے ضابطگیوں کی نظر ہوگیا ہے

پریس کانفرنس میں کہا کہ  وفاقی حکومت نے کراچی میں 9ارب 90 کروڑ  روپے  خرچ کیے۔ مزید 85کروڑ   خرچ کریں گے۔ پیپلز پارٹی نے شہر کے لئے کیا کیا۔

 شہرکراچی کی زندگیوں کو بہت کرنے کے لیے اس سال ہرایم این اے کے ذریعے ایس ٹی جی گول کے تحت ہر 85 کروڑ روپے ہر حلقے میں  خرچ کیے جائیں گے

خرم شیر زمان کا کہنا تھا چیف جسٹس پاکستان سے گزارش ہے مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔  ہمیں یقین ہے  وہ بھاگ گئے تو واپس نہیں آئے گے ۔