کراچی میں ابراہیم حیدری میں چائنیزکمپنی میں چوری کی واردات اورگارڈکی ہلاکت میں ملوث 2 ملزم گرفتارکرلئے گئے۔
پولیس نےکراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا ۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گزشتہ روزابراہیم حیدری میں چائنیزکمپنی میں4ملزم چوری کےلیےداخل ہوئےتھے۔گارڈ کی مزاحمت پر ملزموں نے چہرے پر بلاک مارکرقتل کیا۔ ملزم سامان چوری کرکے فرار ہوگئے تھے