آرٹس کونسل پاکستان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے
تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراطلاعات
سعید غنی،وزیرتعلیم سردار شاہ ، صوبائی وزیر ماحولیات اسماعیل راہو اوردیگر نے
شرکت کی۔
وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ
کاکہناتھا کہ پاکستان کی امید نوجوان ہیں ۔ پاکستان کا 64 فیصدحصہ نوجوانوں پر
مشتمل ہے۔نعرے لگانا آسان ہے لیکن ہمیں مستحکم پاکستان کی جدوجہدکرنا ہے۔
پاکستان کی امید پاکستان کے نوجوان ہیں آپ پیپلز اسٹوڈینٹ فیڈریشن سے تعلق رکھتے ہیں جو بھٹو صاحب نے بنائی تھی اس نے اس دھرتی پر
تاریخ رقم کی ہے
وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کاکہنا تھا کہ ہمارے سیاسی مخالفین کی سیاسی
زندگیاں زوال پذیرہورہی ہیں۔ جب گھر مسمار ہوتے
ہیں تو عوام بلاول کو امیدکی نظروں سے دیکھتے ہیں۔ عمران خان کوسلیکٹڈ
کانام بلاول بھٹونے دیا
لوگوں کو نوکریوں سے
نکالا جاتا ہے تو چاہے وہ کسی بھی پارٹی سے ہوں نگاہیں بلاول صاحب کی طرف اٹھتی ہیں
کہ یہ اسمبلی میں کھڑا ہوگا اور بات کرے گا
صوبائی وزیر ماحولیات اسماعیل راہو کاکہنا ہے کہ وزیراعظم ہونا بڑی
بات نہیں بڑالیڈربننا بڑی بات ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ تمام اداروں کو اپنے مقاصدکیلئے
استعمال کرے۔ امید ہے عوام اورجمہوریت کامیاب ہوں گے