ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ
پاکستان کی معاشی سرگرمیوں میں چار فیصد اضافہ ہوا۔ کورونا وبا کے
باوجود کاروباری سرگرمیاں بہتر انداز میں چل رہی ہیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہرواں مالی سال میں معاشی سرگرمیاں تین اعشااریہ نو فیصد رہی۔کورونا
وبا کے باوجود پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں
بہتر انداز میں چل رہی ہیں۔ معاشی بحالی
کے لئےنجی شعبے کی جانب سے سرمایہ کاری سے معاون ثابت ہوگی۔کورونا سے بچاو
کی ویکسی نیشن کےذریعے بنیادی معاشی اور
سماجی اصلاحات میں مدد ملے گی۔ایشیائی ترقیاتی
بینک کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ اکنامک
آؤٹ لک اور ایکسپورٹ میں اضافہ کے لئے مینوفیکچرنگ کا شعبہ اہم ہے۔