سندھ کے نئے مالی سال کے بجٹ
میں کراچی کے لئے پیپلز بس سروس کے تحت ڈھائی سو بسوں کی خریداری اور حیدرآباد میں یونی ورسٹی کے قیام کے لئے رقم مختص کرنے کی تجاویز بھی
شامل ہیں۔
سندھ کا مالی سال دوہزار بائیس۔
تئیس کا بجٹ منگل کو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بحیثیت
وزیر خزانہ بجٹ پیش کریں گے۔
بجٹ
کا حجم پندرہ سو ارب رکھے جانے کا امکان ہے ۔ترقیاتی منصوبوں
کے لئے تین سو ارب مختص کیئے جانے کا امکان جبکہ سرکاری
ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافے
کی تجویز ہے ۔
بجٹ میں پیپلز بس سروس کے
تحت کراچی کے لئے مزید ڈھائی سو نئی بسیں
خریدنے کی تجویز ہے۔
حیدرآباد میں یونی ورسٹی کے قیام کے لئے بھی رقم مختص کرنے اور سندھ کے تمام اضلاع میں سائنس میوزیم بنانے کی
تجاویز بھی ہیں ۔
تین سو ارب کی اسکیموں میں سے چالیس
فیصد کا تعلق کراچی سے متعلق ہیں۔
سندھ
کابینہ کا اجلاس کل صبح دس بجے طلب کرلیا گیا ہے ،،
جس میں بجٹ کی منظوری لی
جائے گی۔