وفاقی
وزیر آئی ٹی امین الحق کاکہنا ہے کہ اربوں ڈالر کی عالمی اینی میشن انڈسٹری سے
بڑا حصہ لینا چاہتے ہیں۔ دسمبر دوہزار
بائیس تک
ملک میں فائیو جی شروع ہوجائے گی۔۔
کراچی
میں جدید اینی میشن ٹریننگ سینٹر کے قیام کے لئے
مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی۔وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے
خطاب میں کہاکہ تین سو ستر ارب ڈالرز
کی عالمی اینی میشن انڈسٹری سے ریونیو کی شکل میں بڑا حصہ لیں گے۔اس منصوبے کے لیے دو ارب روپے مختص کئے ہیں،،،
جس میں سے ایک ارب روپے فوری فراہم کریں گے۔ ہم چاہتے ہیں سب چیزیں ڈیجٹلائز ہوجائیں۔ اسمارٹ فون سب کے لئے،،،، یہ ہمارا وژن ہے۔دسمبر
دوہزار بائیس تک ملک میں فائیو جی شروع ہوجائے گی۔آئی ٹی برآمدات میں رواں سال ستاون فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں
نے کہا کہ اینی میشن و تھری ڈی گرافکس تربیتی
مرکز چھ سے آٹھ ماہ میں کام شروع کردے گا۔ دیگر شہروں میں بھی ایسے مرکز بنائیں گے۔