رہنما پی ٹی آئی فردو س شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ دو سال میں خورشید شاہ کے کیس کا ٹرائل نہیں ہوا۔

عرفان علی عرفان علی

رہنما پی ٹی آئی فردو س شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ دو سال میں خورشید شاہ کے کیس کا ٹرائل نہیں ہوا۔

رہنما پی ٹی آئی فردو س شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ دو سال میں خورشید شاہ کے کیس کا ٹرائل نہیں ہوا۔ عوام پوچھ رہی ہے کہ چوروں کو سزائیں کب ملیں گی۔

فردوس  شمیم نقو  ی کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ  حراست کے دوران خورشید شاہ سکھر میں ادارہ برائے امراض قلب میں وی آئی پی سہولتوں کے ساتھ رہے۔ عوام نیب سے پوچھ رہی ہے ان چوروں کو سزائیں کب ہوں گی۔ نیب کرپشن کا گراف نیچے لانے  کےلئے صحیح کام کرے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ آصف زرداری، شہباز شریف، خورشید شاہ، حمزہ شہباز  ودیگر کے خلاف مقدمات ہیں۔ نیب نے اب تک انہیں سزائیں کیوں نہیں دلوائیں۔ تحریک انصاف نے نیب کی کارروائیوں میں کبھی مداخلت نہیں کی۔  ہمارا تو کہنا ہے کہ  اگر تحریک انصاف  کے لوگ بھی کرپشن کررہے ہیں،، تو ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ نیب خاموش تماشائی کے بجائے عوام کو جواب دے۔