کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے تینتیس نئے کیسز سامنے آگئے۔

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے تینتیس  نئے کیسز سامنے آگئے۔

کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے تینتیس  نئے کیسز سامنے آگئے۔

محکمہ صحت سندھ کےمطابق  ضلع شرقی سے گیارہ ، وسطی سے آٹھ اور  کورنگی سے پانچ کیسز  رپورٹ ہوئے ۔ضلع غربی سے پانچ  ، ضلع جنوبی اور ملیر سے دو، دو کیسز سامنے آئے۔ سندھ  میں رواں ماہ ڈینگی کے بارہ سو اکیانوے  کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ یکم جنوری سے پچیس اکتوبر تک پندرہ سو ساٹھ کیسز آغا خان اسپتال، دو سو تریسٹھ لیاقت نیشنل اسپتال اور اکسٹھ جناح اسپتال سے رپورٹ ہوئے۔ ضیا الدین اسپتال سے تین سو باسٹھ، ڈاو اسپتال سے انسٹھ اور کراچی گورنمنٹ اسپتال سے پچاسی کیس رپورٹ ہوئے۔