کراچی میں نسلہ ٹاور کو گرانے کے لئے اخبار میں اشتہار شائع کرانے اور لاہور کی کمپنیوں سے رابطے کرنے کا فیصلہ۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں نسلہ ٹاور کو  گرانے کے لئے اخبار میں اشتہار  شائع  کرانے  اور   لاہور کی کمپنیوں سے   رابطے کرنے کا فیصلہ۔

کراچی میں نسلہ ٹاور کو  گرانے کے لئے اخبار میں اشتہار  شائع  کرانے  اور   لاہور کی کمپنیوں سے   رابطے کرنے کا فیصلہ۔ کے ایم سی  کے ڈائریکٹر  اینٹی انکروچمنٹ  کہتے ہیں  کوشش کریں گے  کہ بروقت کام مکمل کرلیا جائے۔

نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں گرانے کے عدالتی فیصلہ پر کیسے عمل کیا جائے۔کمشنر کراچی  کی زیرصدارت کمشنر آفس میں  مشاورتی اجلاس  ہوا۔ ڈپٹی کمشنر شرقی ،کے ایم سی  کے ڈائریکٹر  اینٹی انکروچمنٹ ،   پولیس اور رینجرز کے اعلی افسران بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد  کے ایم سی  کے ڈائریکٹر  اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی نے بتایا کہ تمام ماہرین کو بلایا گیا تھا۔ لاہور کی کمپنیوں سے بھی بات ہوئی ہے  کیونکہ  وہاں عمارتیں گرانے کا تجربہ ہے۔ کوشش کریں گے بروقت کام مکمل کرلیا جائے۔

 جتنے بھی ایکسپرٹ بلائے تھے کوئی نہیں ایس بی سی اے، ایف ڈبلیواو، نہ این ایل سی نہ کوئی اور ادارےکے پاس اس کی ٹیکنالوجی ہوکہ شہر میں اس قسم کا کام اُس کو گرادیں تو اگر وہ نہیں توانشااللہ چیف جسٹس کے آرڈرکوکمپلائنس کرنا شروع کردیں گے

انہوں نے کہا کہ  طے ہوا ہے  کہ اخبار میں اشتہار دیا جائے گا کہ کوئی کمپنی اگر عمارت گراسکتی ہے تو رابطہ کرے۔ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن  یا دیگر کسی بھی ادارے کے پاس فی الحال کوئی ایسی مہارت نہیں  ہے۔