کراچی کے علاقے لیاری کھڈہ مارکیٹ میں ٹیڑھی ہونے والی چھ منزلہ عمارت کو گرانے کا آپریشن شروع ہوگیا۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم لیاری کھڈہ مارکیٹ پہنچ گئی۔ گلی کو بند کر کے عمارت گرانے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا
ہے۔ آپریشن میں ضلعی انتظامیہ ، پولیس بھی شریک
ہے۔ڈائریکٹر ایس بی سی اے کا کہنا
ہے کہ انہیں بلڈنگ تعمیر ہونے کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں
دی گئی تھی ۔ بلڈنگ گرانے کے لئے لائحہ عمل تیار کرلیا ہے۔ آپریشن کے دوران اطراف کی
عمارتوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔اہل علاقہ کہتےہیں کہ انہوں نے رواں برس چوبیس اگست ایس بی سی اے
کو عمارت کی تعمیر روکنے کی
درخواست دی تھی۔ انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ کھڈہ مارکیٹ میں پچاس گز پر تعمیر چھ منزلہ
عمارت ٹیڑھی ہوچکی ہے۔ حادثےکےصورت میں
اطراف کی مکینوں کی زندگیوں کوخطرہ لاحق ہے۔