کراچی صفورا چورنگی پر اسکول کے واشنگ ایریا میں خفیہ کیمرے لگانے کا معاملہ

عرفان علی عرفان علی

 کراچی صفورا چورنگی پر اسکول کے واشنگ ایریا میں  خفیہ کیمرے لگانے کا معاملہ

 کراچی صفورا چورنگی پر اسکول کے واشنگ ایریا میں  خفیہ کیمرے لگانے کا معاملہ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اسکول سیل کردیا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم نے اب تک رابطہ نہیں کیا۔

اسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری ،، صفورا چورنگی پر واقعہ اسکول  پہنچے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی  پرائیوٹ اسکولز نے ہم سے رابطہ کیا تھا۔ محکمہ تعلیم نے معاملے کی انکوائری کی ہے۔ ان کی سفارش پر  اسکول کو سیل کیا گیا ہے۔ 


دوسر ی جانب  ایڈیشنل ڈائریکٹر  ایف آئی اے سائبر کرائم عمران ریاض کا کہنا ہےکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے  اب تک ہم  سے رابطہ نہیں کیا گیا۔ جمعہ کو ہم نے محکمہ تعلیم کے افسران سےرابطہ کیا تھا۔ایف آئی اےکی ٹیم اسکول پہنچی،لیکن محکمہ تعلیم کےحکام نہیں آئے۔متاثرین براہ راست سائبرکرائم سےرابطہ کرسکتےہیں۔ان  کانام صیغہ رازمیں رکھاجائےگا۔